بھیک نہ ملنے پر بھکاری نے مسافر سمیت خود کو ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2015 22:01

بھیک نہ ملنے پر بھکاری نے مسافر سمیت خود کو ٹرین کے آگے کود کر خود کشی ..
کانپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17اکتوبر 2015 ء) بھیک نہ ملنے پر بھکاری نے مسافر سمیت خود کو ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کانپور میں بھیک نہ ملنے پر ایک بھکاری آگ بگولاہوگیا اور ریلوے سٹیشن پر کھڑے شخص کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے کر اس کی جان بھی لے لی اورخود بھی خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایک شخص ٹرین کے انتظار میں کھڑا تھا جب ایک بھکاری وہاں آیا اور اس سے 100 روپے بطور بھیک مانگی جس پر سرویش کمار نامی شخص نے بھیک دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے وہاں سے چلے جانے کو کہا۔

بھیک نہ ملنے پر بھکاری برہم ہوگیا اور اس شخص کو گالیاں دینا شروع کر دیں یکدم اپنے بازوؤں میں مسافر کو سختی سے جکڑ کر سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی جس کے باعث موقع پر ہی دونوں افراد کی موت واقع ہوگئی۔