لاہور کے معروف لیبرٹی گول چکر کی گولائی کم کرنے کا کام شروع کردیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2015 20:12

لاہور کے معروف لیبرٹی گول چکر کی گولائی کم کرنے کا کام شروع کردیا گیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17اکتوبر 2015 ء) لاہور کے معروف لیبرٹی گول چکر کی گولائی کم کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گلبرگ میں ٹریفک کے دباو کو کم کرنے کیلئے معروف گول چکر لیبرٹی کی گولائی کم کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیبرٹی گول چکر کی گولائی 6 سے 7 میٹر کم کی جارہی ہے۔ گولائی کم کرنے سے لیبرٹی گول چکر انڈے کی شکل اختیار کرجائے گا۔ لیبرٹی گول چکر کی گولائی کم کرنے کے بعد اسے ٹریفک مڑنے کیلئے بند کردیا جائے گا اور اسے گرین بیلٹ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔لیبرٹی گول چکر کی گولائی کم کرنے کا کام 30 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :