موٹروے برہان انٹرچینج پر بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2015 20:03

موٹروے برہان انٹرچینج پر بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17اکتوبر 2015 ء) موٹروے برہان انٹرچینج پر بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی ہے۔ تفصیلات کے طابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کے قریب موٹروے کے برہان انٹر چینج پر بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گاڑی پشاور سے لائی جارہی تھی جس میں 125 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 1600 ڈیٹونیٹرز اور تاروں کے 25 بنڈل موجود تھے۔ گاڑی اور 2 دہشت گردوں کو تحویل میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :