کراچی : کار سرکار میں مداخلت کیس، سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا بری

ملک چھوڑ کر بھگنے والوں میں‌سے نہیں ہوں۔ ذوالفقار مرزا کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 اکتوبر 2015 13:06

کراچی : کار سرکار میں مداخلت کیس، سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اکتوبر 2015 ء) :کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ذوالفقار مرزا کیخلاف دہشت گردی کے چار مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر داخلہ سندھ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کے شریک ملزم پیش نہ ہوئے جس پر ذوالفقار مرزا پر فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ 7 نومبر تک موخر کر دیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ذوالفقار مرزا کیخلاف دہشت گردی کے دیگر تین مقدمات کی سماعت بھی 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ ایک بھگوڑے کی وجہ سے ان پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے لیکن اس کے باوجود انہیں عوام سے دور نہیں کیا جا سکا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں کار سرکار میں مداخلت کے تحت دائر کیے گئے مقدمے میں ذوالفقار مرزا کو ساتھیوں سمیت بری کر دیا گیا.کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کو بری کر یا ہے۔سابق صوبائی وزیر داخلہ کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ آرام باغ میں درج تھا۔ذوالفقار مرزا پر ایک کمپنی کو دھمکیاں دینے کا الزام تھا۔

متعلقہ عنوان :