پاکستان ملٹری اکیڈمی کی 133 ویں‌لانگ کورس پاسنگ آوٹ پریڈ’ آپریشن ضربٍ عضب کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے.جنرل راشد محمود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 اکتوبر 2015 12:13

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی 133 ویں‌لانگ کورس پاسنگ آوٹ پریڈ’ آپریشن ضربٍ ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اکتوبر 2015 ء) : کاکول میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کی 133 ویں لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں پاس آؤٹ ہونے والوں میں 27 ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 34 گریجویٹ کورس، 21 اینٹی گریٹیڈ کورس اور 13 لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس شامل ہیں. تقریب میں کیڈٹس کے والدین ، عسکری حکام بھی شریک تھے .

(جاری ہے)

پاسنگ آؤٹ تقریب میں چئیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے بطور مہمانٍ خصوصی شرکت کی. تقریب سے خطاب کے دوران جنرل راشد محمود کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربٍ عضب کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے. پوری قوم اور مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ دفاعٍ پاکستان کے لیے کسی بھی قرببانی سے دریغ نہیں کریں گے.

متعلقہ عنوان :