پاکستانی خاندان کو رہائش نہ دینے پر بھارتی میڈیا ہوٹلز مالکان پر برس پڑا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 11:25

پاکستانی خاندان کو رہائش نہ دینے پر بھارتی میڈیا ہوٹلز مالکان پر برس ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) بھارتی شہر ممبئی میں ہوٹلوں میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے در بدر ہونے والا پاکستانی خاندان بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا ، پاکستانی خاندان کو کمرہ نہ دینے پر بھارتی میڈیا بھی ممبئی کے ہوٹل مالکان پر برس پڑا۔ چند روز قبل سمجھوتہ ایکسپریس بند ہونے کے باعث بھارت جانے والا پاکستانی خاندان ممبئی میں پھنس کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

ستم ظریفی یہ رہی کہ کراچی کے اس خاندان کو ممبئی کے کسی ہوٹل نے کرائے پر کمرہ تک نہ دیا۔اس ناروا سلوک اور پاکستانی خاندان کی کسمپرسی پر بھارتی میڈیا بھی چیخ اٹھا ، زی نیوز ، این ڈی ٹی وی سمیت کئی چینلز نے پاکستانی خاندان سے ہونے والے سلوک پر آواز اٹھائی۔میڈیا کی شدید تنقید کے بعد ہوٹل مالکان نے موقف اختیار کیا کہ غیرملکیوں کو رہائش دینے پر انہیں معلومات پولیس سٹیشن جمع کرانا پڑتی ہیں۔ اس زحمت سے بچنے کیلئے پاکستانیوں کو ہوٹل میں جگہ نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :