اداکارہ میر اکا ہسپتال بنانے کیلئے زمین فراہم نہ کرنے پرحکومت کے خلاف دھرنا دینے کااعلان

جمعہ 16 اکتوبر 2015 23:47

اداکارہ میر اکا ہسپتال بنانے کیلئے زمین فراہم نہ کرنے پرحکومت کے خلاف ..

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16اکتوبر۔2015ء) اداکارہ میر ا نے ہسپتال بنانے کیلئے زمین فراہم نہ کرنے پرحکومت کے خلاف دھرنا دینے کااعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ادا کا رہ میرا نے کہاکہ میں غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہتی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ غریب لوگوں کے مفت علاج کیلئے ہسپتال بناؤں لیکن اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے زمین فراہم نہیں کی جا رہی، جس کے خلاف سیالکوٹ پریس کلب کے سامنے دھرنا دوں گی۔اداکارہ میرا نے عوام سے اپیل کی کہ غریب لوگوں کے حقوق کیلئے سیالکوٹ پریس کلب آکر دھرنے کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :