سانحہ منیٰ ،شہید پاکستانی حجاج کرام کی تعداد 102 ہو گئی،15تاحال لاپتہ

جمعہ 16 اکتوبر 2015 23:47

سانحہ منیٰ ،شہید پاکستانی حجاج کرام کی تعداد 102 ہو گئی،15تاحال لاپتہ

اسلام آباد /جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16اکتوبر۔2015ء) سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کرام کی تعداد 102 ہو گئی جبکہ 15تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق حج کے دوران پیش آنے والے سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانی حکام کرام کی تعداد 102 ہو گئی جبکہ سانحہ میں پندرہ افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ میں زخمی ہونے والے دو افراد جدہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جنکو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :