ایم کیو ایم کو "را" کی فنڈنگ، سکاٹ لینڈ یارڈ نے ثبوت پاکستانی حکومت کو فراہم کردیے

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 اکتوبر 2015 23:16

ایم کیو  ایم کو "را" کی فنڈنگ، سکاٹ لینڈ یارڈ نے ثبوت پاکستانی حکومت ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16اکتوبر 2015 ء) ایم کیو ایم کو "را" کی فنڈنگ کے حوالے سےسکاٹ لینڈ یارڈ نے ثبوت پاکستانی حکومت کو فراہم کردیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کی جانب سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیوایم کو بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے موصول ہونے والی فنڈنگ کے معاملے میں 10ناموں پر مشتمل فہرست حکومت پاکستان کے حوالے کر دی ہے۔فہرست میں شامل افراد بھارتی خفیہ ایجنسی سے فنڈنگ لے کر ایم کیوایم کو فراہم کرتے تھے ۔سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین اور محمد انور سے تحقیقات کرنے کے بعد یہ فہرست پاکستان کے حوالے کی ہے۔