قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے دہشت گرد قیصر مصطفی کی دو بیٹیوں کو حراست میں لے لیا،عطرت اور اقصیٰ نامی لڑکیاں کچھ عرصے سے جامعہ حفصہ اسلام آباد میں زیر تعلیم ہیں،لڑکیوں کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے،ذرائع

جمعہ 16 اکتوبر 2015 22:34

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے دہشت گرد قیصر مصطفی کی دو ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16اکتوبر۔2015ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے جوڑیاں میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد قیصر مصطفیٰ کی دو بیٹیوں کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے جوڑیاں میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد قیصر مصطفیٰ کی دو بیٹیوں کو جامعہ حفصہ اسلام آباد سے پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیاہے۔

حراست میں لی گئی لڑکیوں کے نام عطرت اور اقصیٰ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی دونوں بیٹیاں پچھلے کچھ عرصے سے جامعہ حفصہ مدرسہ میں زیر تعلیم تھی،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں لڑکیوں کو ان کے والد جو گزشتہ روز آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے تھے ان سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا ہے۔