شہد کی مکھیوں نے پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کروا دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 اکتوبر 2015 21:37

شہد کی مکھیوں نے پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کروا دی
ڈیلاس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16اکتوبر 2015 ء) امریکی ائیر لائن کی پرواز کو شہد کی مکھیوں نے ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ائیر لائن کی پرواز کو ڈیلاس میں اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب وہ امریکی ریاست لاس ویگاس سے جرمنی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

پرواز کو جہاز کے داہنے پر میں موجود شہد کی مکھیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی۔ تاہم بعد ازاں 1 گھنٹے کے اند اندر جہاز کے پر میں موجود مکھیوں کو نکال کر جہاز کو دوبارہ روانہ کردیا گیا۔ اس دوران کسی بھی شخص کو مکھیوں کے ڈنگ مارنے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔