ون ویلنگ اور موٹر سائیکلوں پر کرتب دیکھانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کر رہے ہیں، ایس ایس پی شعیب خرم جانباز

چاندنی چوک، سکتھ روڈ، مری روڈ، ایئر پورٹ روڈ، مال روڈ، پشاور روڈ اور جہلم روڈ پر ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی ناکہ بندیاں کی جارہی ہیں،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

جمعہ 16 اکتوبر 2015 20:56

ون ویلنگ اور موٹر سائیکلوں پر کرتب دیکھانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ..

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈ ی ون ویلنگ کرنے والے منچلوں ، تیزرفتاری کے ساتھ موٹر سائیکلوں پر خطرناک کرتب دیکھانے والوں اور ون ویلنگ کیلئے تیار کیئے گئے موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن کر رہی ہے اس سلسلے میں فلائی اوور چاندنی چوک، فلائی اوور سکتھ روڈ، مری روڈ، ایئر پورٹ روڈ، مال روڈ، پشاور روڈ اور جہلم روڈ نزد ایوب پارک ون ویلنگ کو روکنے کیلئے خصوصی ناکہ بندیوں کے ذریعے ایکشن لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ون ویلرز کے خلاف سیکشن 99/A کے تحت مقدمات درج کرانے کے ساتھ ساتھ ایسے تمام موٹر سائیکل تھانوں میں بند کرائے جا رہے ہیں جو ویلنگ کیلئے تیار کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں ون ویلنگ پر سختی سے پا بند ی ہے کیونکہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے اس سے نہ صرف ون ویلنگ کرنے والے کی جان کو خطرہ ہوتا ہے بلکہ دوسرے لوگ بھی روڈ پر چلتے ہوئے عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں انہو ں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے سے نوجوان نہ صرف اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں بلکہ لاتعداد کو عمر بھر کی معذوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیئے راولپنڈی ٹریفک پولیس ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تما م ڈی ایس پی صاحبان، سیکٹر انچارجز، بیٹ انچارجز اور تما م وارڈن افسران جو پو ا ئنٹ ڈیو ٹی پر تعینات ہیں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ ون ویلنگ کر نے والے مو ٹر سا ئیکل سواروں کے خلاف سخت سے سخت قانو نی کا روائی عمل میں لائیں اور ان کے خلاف پرچے دے کر ون ویلرز اور ان کے موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کریں تا کہ راولپنڈی شہر میں ہونے والی ون ویلنگ پر موثر انداز سے قابو پایا جاسکے انہو ں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنا فرض ادا کریں اور اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے خود بھی منع کریں تا کہ ان کی قیمتی جانوں لاپرواہی کی وجہ سے حادثات کی نظر ہونے سے بچا یا جا سکے ورنہ آپ کے بچوں کو سخت سے سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گاجو والدین کے لیئے بھی باعثِ پریشانی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :