پی ٹی سی ایل ڈیوائسز میں تبدیلی کر کے فروخت کرنے والے 3رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا‘ ڈائریکٹر ایف آئی اے

جمعہ 16 اکتوبر 2015 20:43

پی ٹی سی ایل ڈیوائسز میں تبدیلی کر کے فروخت کرنے والے 3رکنی گینگ کو گرفتار ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل ڈیوائسز میں تبدیلی کر کے فروخت کرنے والے 3رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے، ملزموں شاہ زیب ، عمیر اور حریرہ کومختلف علاقوں میں چھاپے مارکر گرفتار کیا گیا ،ڈیوائسز کا غلط استعمال بھی ہو سکتا تھا ، پی ٹی سی ایل اور نجی کمپنی میں شامل افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایف آئی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم کے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حسن نے بتایا کہ ملزمان پی ٹی سی ایل کی ان ڈیوائسز کو مدر بورڈ سے تبدیل کر کے ا نہیں فروخت کرتے جن سے بڑی مقدار میں انٹر نیٹ ڈیوائسزلیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گروہ کی کارروائی سے ماہانہ کروڑوں روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہا تھا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملزموں شاہ زیب ، عمیر اور حریرہ کومختلف علاقوں میں چھاپے مارکر گرفتار کیا گیا ، جو پی ٹی سی ایل ڈیوائسز میں ٹمپرنگ کرکے انہیں استعمال کرتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ پکڑی گئی ڈیوائسز کا غلط استعمال بھی ہو سکتا تھا ، پی ٹی سی ایل اور نجی کمپنی میں شامل افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔