Live Updates

تحریک انصاف نے ایم پی اے مسعود شفقت ربیرا کی رکنیت معطل کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 اکتوبر 2015 20:27

تحریک انصاف نے ایم پی اے مسعود شفقت ربیرا کی رکنیت معطل کردی
اوکاڑہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16اکتوبر 2015 ء) تحریک انصاف نے ایم پی اے مسعود شفقت ربیرا کی رکنیت معطل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پی پی 189 سے تحریک انصاف کے منتخب ہونے والے ایم پی اے مسعود شفقت ربیرا کو شاہ محمود قریشی کی مخالفت مہنگی پڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے مسعود شفقت ربیرا کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ این اے 144 اوکاڑہ میں آزاد امیدوار ریاض الحق جج کی حمایت کرنے پر مسعود شفقت ربیرا کو شاکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے نعیم الحق اور شفقت محمود کی نگرانی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :