پاکستان سے جوہری معاہدے کا امکان نہیں ہے: امریکی وائٹ ہاوس

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 اکتوبر 2015 20:16

پاکستان سے جوہری معاہدے کا امکان نہیں ہے: امریکی وائٹ ہاوس

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16اکتوبر 2015 ء) امریکی وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے جوہری معاہدے کا امکان نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 20 اکتوبر کو دورہ امریکہ کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف 22 اکتوبر کو امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے امریکی وائٹ ہاوس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ کے موقع پر پاکستان سے سول جوہری معاہدے کا امکان نہیں ہے۔ حکومت پاکستان جوہری ہتھیاروں کو لاحق خطرے سے بخوبی اگاہ ہے۔ وزیراعظم نواز شریف سے جوہری ہتھیاروں کی سلامتی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :