کاٹی کے سر پرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر زاہد سعید کی جام صادق پل کی تعمیر

اور اس کو با ضابطہ طور پر دو طرفہ ٹریفک کیلئے کھولنے پر کور کمانڈر کراچی نوید مختار کو مبارکباد

جمعہ 16 اکتوبر 2015 20:15

کراچی ۔ 16 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سر پرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور کاٹی کے صدر زاہد سعید نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں جام صادق پل کی تعمیر اور اس کو با ضابطہ طور پر دو طرفہ ٹریفک کے لئے کھولنے پر کور کمانڈر کراچی نوید مختار کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جام صادق پل پر بھاری ٹریفک 24 گھنٹے رواں دواں رہتی ہے جبکہ پل پر سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز اور ٹرک بھی گزرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کی جانب سے جام صادق علی پل کی فوری اور مکمل مرمت کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کے ستون بھی ہیوی ٹریفک کا پریشر برداشت کرنے کے قابل نہیں تھے اور تیزی سے خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا، لیکن ایک طویل عرصے تک پل کی مرمت کا کام نہیں ہوسکا تھاجس کے باعث عوام اور تاجروں کے ذہنوں میں جام صادق پل سے متعلق مختلف خدشات جنم لے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجروں و صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات میں جام صادق پل کی مرمت کا جو وعدہ کور کمانڈر کراچی نوید مختار نے کیا تھا وہ انہوں نے پورا کر دیا۔ کور کمانڈر کراچی نوید مختارکی جانب سے اس کی خستہ حالی پر فوری توجہ دے کر اس کی مکمل طور پر مرمت کی گئی ہے جس کا تمام کریڈٹ کور کمانڈر کراچی نوید مختارکو جاتا ہے، جن کی ذاتی کوششوں سے اس پل کی تعمیر کا کام مکمل ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے سے یومیہ بنیاد پر اربوں روپے مالیت کی پیداواری سرگرمیاں کی جاتی ہیں اور پل کی مرمت سے شہر کے دیگر علاقوں سے کورنگی صنعتی علاقے تک رسائی آسان ترین ہو جائے گی اور ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :