پشاور : باڑہ روڈ پر اسکول کی چھت گرنے سے 6 بچے زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 اکتوبر 2015 11:07

پشاور :  باڑہ روڈ پر اسکول کی چھت گرنے سے 6 بچے زخمی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 اکتوبر 2015 ء) : پشاور میں باڑہ روڈ پرواقع اسکول کی چھت گرنے سے 6بچے زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ باڑہ روڈ پر اسکول کی چھت گرگئی جس کے باعث6بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکول انتظامیہ نے سکول کی چھت گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف چھت بلکہ اس کی چار دیواری بھی گر ی جس کے باعث بچے خوفزدہ ہو کر بھاگے تو بھگدڑ میں زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طور پرلیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جاہں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے. امدادی ادارے کے مطابق متاثرہ سکول میں ریسکیوآپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :