شرط ہارنے پر بھارتی کرکٹ مداح نیم برہنہ حالت میں ریلوے سٹیشن پہنچ گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 اکتوبر 2015 00:03

شرط ہارنے پر بھارتی کرکٹ مداح نیم برہنہ حالت میں ریلوے سٹیشن پہنچ گیا

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15اکتوبر 2015 ء) شرط ہارنے پر بھارتی کرکٹ مداح ریلوے سٹیشن پر نیم برہنہ حالت میں پہنچ گیا جس نے سوشل میڈیا پر عوام کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں کرکٹ کے حوالے سے لوگوں میں بے حد جنون پایا جاتا ہے اور اس حوالے سے کئی مداحوں کی جانب سے کئی مرتبہ ایسے اقدام اٹھا لیے جاتے ہیں جو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک واقع گزشتہ دنوں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ کے بعد پیش آیا۔ جنوبی افریقہ کیخلاف پے درپے شکستوں کے بعد ممبئی کے ایک نوجوان اپنے دوستوں سے شرط لگا بیٹھا کہ بھارت کی ٹیم جنوبی افریقہ سے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست کھائے گی۔ اگر بھارت فتح یاب ہوا تو وہ اپنی کمیز اتار کر نیم برہنہ حالت میں ریلوے سٹیشن پر جائے گا۔ اور پھر جنوبی افریقہ کیخلاف بھارت کی فتح کے بعد اسے ایسا ہی کرنا پڑا۔ بعد ازاں اس کے دوستوں کی جانب سے اپنے دوست کی نیم برہنہ حالت کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئیں جس نے کرکٹ کے مداحوں میں خوب دھوم مچائی۔

متعلقہ عنوان :