Live Updates

عمران خان کا آئندہ قومی اسمبلی کے ہر اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ، نو منتخب رکن قومی اسمبلی ایاز صادق کو کامیابی پر مبارک باد بھی دیں گے‘پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کابیان

جمعرات 15 اکتوبر 2015 23:52

عمران خان کا آئندہ قومی اسمبلی کے ہر اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ، نو منتخب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آئندہ قومی اسمبلی کے ہونے والے ہر اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا‘ عمران خان اجلاس میں شرکت کر کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو کامیابی پر مبارک باد دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں شرکت کر کے ایوان کی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ آئندہ ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لاہور کے حلقہ این اے 122 سے نو منتخب (ن) لیگی رکن سردار ایاز صادق کو کامیابی پر باقاعدہ مبارکباد بھی دیں گے۔ واضح رہے کہ سردار ایاز صادق نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کو شکست دی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات