اگلے ہفتے پاکستانی وزیر اعظم کی میزبانی کروں گا،نواز شریف سے ملاقات میں طالبان کے افغان حکومت سے مذاکرات آگے بڑھانے پر بات ہو گی،پاکستان میں جاری آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے،امریکی صدر براک اوباما کی افغانستان میں امریکی فوج کے قیام میں توسیع سے متعلق پریس کانفرنس

جمعرات 15 اکتوبر 2015 23:52

اگلے ہفتے پاکستانی وزیر اعظم کی میزبانی کروں گا،نواز شریف سے ملاقات ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15اکتوبر۔2015ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے پاکستانی وزیر اعظم کی میزبانی کروں گا جس میں افغانستان کی صورتحال پر بات کی جائے گی،پاکستان میں جاری آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے، نواز شریف سے ملاقات میں طالبان کے افغان حکومت سے مذاکرات آگے بڑھانے پر بات ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے قیام میں توسیع سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا میں نہ ختم ہونے والی جنگ کی حمایت نہیں کرو ں گا۔ تمام فریقین سے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی اپیل کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دباؤ کے بعد دہشت گرد افغانستان بھا گ گئے ہیں۔ امریکی صدر نے کہاکہ اگلے ہفتے پاکستانی وزیر اعظم کی میزبانی کروں گا جس میں افغانستان کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اوباما نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں جاری آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے۔انھوں نے کہاکہ نواز شریف سے ملاقات میں طالبان کے افغان حکومت سے مذاکرات آگے بڑھانے پر بات ہو گی۔انھوں نے تمام پاٹنرزپر زور دیا کہ وہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔