سابق وفاقی وزیر یار محمد رند کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 اکتوبر 2015 22:59

سابق وفاقی وزیر یار محمد رند کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15اکتوبر 2015 ء) سابق وفاقی وزیر یار محمد رند کی تحریک انصاف مین شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر یار محمد رند کی جانب سےتحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے یار محمد رند نے تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر جہانگیر ترین سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے جبکہ وہ جلد ہی عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد یار محمد رند تحریک انصاف میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :