محمد عامر اور محمد آصف کا آئندہ ماہ ہونیوالی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے بنگلہ دیشی بورڈ سے رابطہ
انتظامیہ کو بھی ان کی شرکت پر اعتراض نہیں اور چھ میں سے ایک فرنچائز ان کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے‘میڈیا رپورٹس
جمعرات 15 اکتوبر 2015 21:33
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء ) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ قومی کرکٹرز محمد عامر اور محمد آصف نے آئندہ ماہ ہونے والی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے بنگلہ دیشی بورڈ سے رابطہ کرلیا ، انتظامیہ کو بھی ان کی شرکت پر اعتراض نہیں اور چھ میں سے ایک فرنچائز ان کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بی پی ایل کی گورننگ کے رکن اور سیکریٹری اسماعیل حیدر ملک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عامر اور آصف نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔
آئی سی سی نے ان پر سے پابندی ہٹا لی ہے لہٰذا ہمیں انہیں کھلانے میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا، فرنچائز ان کی خدمات حاصل کر سکتی ہیں۔اگر عامر اور آصف لیگ کا حصہ بنتے ہیں تو وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں دیگر 53 پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ شامل ہوں۔(جاری ہے)
ان میں سے چند اسٹارز کی شمولیت کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی ہے جہاں شاہد آفریدی سلہٹ سپر اسٹارز اور شعیب ملک نئی ٹیم کومیلا وکٹورینز کا حصہ بن سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کے نواحی علاقے کومیلا کی ٹیم کی کوچنگ اسیم اکرم کریں گے۔اس لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ پاکستان اور انگلینڈ سے شرکت کریں گے۔اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے 34، سری لنکا کے 25، زمبابوے کے چھ جبکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے چار چار اور نیوزی لینڈ سے دو کھلاڑی شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ افغانستان، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور ہالینڈ کے بھی 15 کھلاڑی لیگ میں شرکت کے متمنی ہیں اور کل مل کر ان کی تعداد 196 بنتی ہے۔آفریدی ان پانچ چھ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں 70 ہزار ڈالر سے زائد رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔اس دفعہ بی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب لاٹری سسٹم سے ہو گا جس سے امید ہے کہ عامر اور آصف ممکنہ طور پر ایک ہی ٹیم میں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.