لاہور : چودھری شیر علی کی ذہنی حالت درست نہیں، فیصل آباد مسلم لیگیوں کا شہر ہے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اکتوبر 2015 14:13

لاہور : چودھری شیر علی کی ذہنی حالت درست نہیں، فیصل آباد مسلم لیگیوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اکتوبر 2015 ء) : چودھری شیر علی کی جانب سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ پر عائد الزامات اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پر اندھا دھند تنقید کے ردٍ عمل میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چود ھری شیر علی کی ذہنی حالت درست نہیں اسی لیے وہ بے لگام ہوتے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چودھری شیر علی اپنے بیٹے کو فیصل آباد کا مئیر بنانے کے لیے مجھے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بلیک میل کر رہے ہیں، لیکن فیصل آباد مسلم لیگیوں کا شہر ہے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں اور جہاں تک مئیر بننے کا تعلق ہے تو فیصل آباد کے مئیر کا فیصلہ الیکشن کے بعد پارٹی لیڈر شپ کرے گی.