پنجاب میں‌قتل سزائےموت کے 6 مجرموں‌کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اکتوبر 2015 10:53

پنجاب میں‌قتل سزائےموت کے 6 مجرموں‌کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15اکتوبر 2015 ء) : پنجاب کے مختلف جیلوں میں سزائے موت کے چھ مجرموں کوآج صبح تختہ دارپر لٹکایا گیا۔ جن میں ملتان سینٹرل جیل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب غلام حیدروائیں کے قتل میں ملوث مجرم زمان کو پھانسی دے دی گئی مجرم نے 1993ء میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

مجرم محمد زرین نے مری میں معمولی تنازعہ پر دو بھائیوں کو قتل کیا جبکہ مجرم ربنواز نے 1996ء میں آر اے بازار میں فائرنگ کرکے اپنے مخالف کو قتل کیا تھا۔

لاہورکی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی انوارشمیم کو پھانسی دے دی گئی۔مجرم نے معمولی تنازعہ پر ایک شخص کو قتل کیا تھا. ڈیرہ غازی خان کے سینٹرل جیل میں دوبھائیوں کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا۔ دونوں مجرموں مجرم غلام اکبر اورحضوربخش نے 1996ء میں دوافراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی سزائے موت کے دومجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :