فاسٹ باوٴلر محمد عرفان پر بال ٹیمپرنگ کے الزام میں 50 فیصد جرمانہ

اسٹیٹ بینک ٹیم کے مینجر اور فیلڈنگ کوچ پر بھی میچ کا75 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے

بدھ 14 اکتوبر 2015 23:15

فاسٹ باوٴلر محمد عرفان پر بال ٹیمپرنگ کے الزام میں 50 فیصد جرمانہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) فاسٹ باوٴلر محمد عرفان پر بال ٹیمپرنگ کے الزام میں پچاس فیصد جرمانہپاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باوٴلر محمد عرفان پر بال ٹیمپرنگ کے الزام میں اسٹیٹ بینک ٹیم کے مینجر اور فیلڈنگ کوچ پر میچ کا پچھتر فیصد جبکہ محمد عرفان کو آرگومینٹ کرنے پر پچاس فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور قذافی سٹیڈیم میں جاری اسٹیٹ بینک اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ میں گذشتہ روز اسٹیٹ بینک ٹیم کے مینجر ظہیر الحسن اور فیلڈنگ کوچ فیض احمد نے کے آر ایل کے فاسٹ باوٴلر محمد عرفان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا شکایت میچ ریفری تک پہنچنے پر میچ ریفری نے گیند کو چیک کیا تو اس پر کسی قسم کی کوئی ٹیمپرنگ نہیں کی گئی تھی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جھوٹا الزام لگانے اور غیر قانونی طور پر گراوٴنڈ کے اندر ویڈیوز بنانے پر ٹیم مینجر ظہیر الحسن اور فیلڈنگ کوچ فیض احمد پر پچھتر فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا گیا، جبکہ مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بحث کرنے پر فاسٹ باوٴلر محمد عرفان پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔