طارق بھٹی کو نندی پور پاور پراجیکٹ کا نیا سربراہ بنا دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 14 اکتوبر 2015 22:36

طارق بھٹی کو نندی پور پاور پراجیکٹ کا نیا سربراہ بنا دیا گیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14اکتوبر 2015 ء) طارق بھٹی کو نندی پور پاور پراجیکٹ کا نیا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت بجلی و پانی کی جانب سے نندی پور پاور پراجیکٹ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت بجلی و پانی نے طارق بھٹی کو نندی پور پاور پراجیکٹ کا نیا سربراہ بنا دیا ہے۔ طارق بھٹی جنکو تھری مظفرگڑھ کے پراجیکٹ مینیجر ہیں اور انہیں محمد محمود کو ایم ڈی کے عہدے سے برطرف کرنے کے بعد اب نندی پورپاور پراجیکٹ کا ایم ڈی بھی بنا دیا گیا ہے۔