میٹرریڈرز اور لائن مینوں کی کرپشن اور بلیک میلنگ کاخاتمہ، وزارت پانی وبجلی کا سمارٹ میٹر متعارف کرانے کافیصلہ

تجرباتی طور پرلیسکو کے تین اور آئیسکو کے دو سرکلز میں سمارٹ میٹرز لگائے جائیں گے میٹرز براہ راست گرڈ سٹیشنوں سے منسلک،کمپیوٹرائزڈ طریقے سے ریڈنگ لی جائے گی

بدھ 14 اکتوبر 2015 22:35

میٹرریڈرز اور لائن مینوں کی کرپشن اور بلیک میلنگ کاخاتمہ، وزارت پانی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزارت پانی وبجلی نے میٹرریڈرز اور لائن مینوں کی کرپشن اور بلیک میلنگ کو ختم کرنے کیلئے سمارٹ میٹر متعارف کرانے کافیصلہ کرلیا ہے،تجرباتی طور پرلیسکو کے تین اور آئیسکو کے دو سرکلز میں سمارٹ میٹرز لگائے جائیں گے،میٹرز براہ راست گرڈ سٹیشنوں سے منسلک ہونگے اور کمپیوٹرائزڈ طریقے سے ریڈنگ لی جائے گی،وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی کے میٹرز،میٹر ریڈرز کی جانب سے زائد ریڈنگ کی شکایات اور لائن مینوں کی بلیک میلنگ ختم کرنے کیلئے سمارٹ میٹرز کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں ایک سمری وزارت منصوبہ بندی کو بجھوائی گئی ہے جس کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کے تین سرکلز میں جبکہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کے دو سرکلز میں سمارٹ میٹرز تجرباتی طور پر لگائے جائیں گے یہ میٹر گرڈسٹیشنوں میں کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک ہونگے اور صارف کی جانب سے استحصال کئے جانے والے یونٹس کی ریڈنگ کمپیوٹرائزڈ طریقے سے ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سمارٹ میٹرز کے صارفین کی بجلی بل کی عدم ادائیگی پر گرڈسٹیشن سے ہی بند کی جائے گی جبکہ سمارٹ میٹرز کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ بھی نہیں کی جاسکے گی۔ذرائع کے مطابق فیصلے کا مقصد بجلی صارفین کو زائد ریڈنگ کی شکایات کا ازالہ اور اہلکاروں کی بلیک میلنگ اور کرپشن سے روکنا ہے،سمارٹ میٹر کی تنصیب سے میٹرریڈرز کا کام مکمل طور پر ختم ہوجائے گا

متعلقہ عنوان :