جی ایچ کیو سے رابطہ کرنے کیلئے وزیر دفاع سے رابطے کی ضرورت نہیں: چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی بدھ 14 اکتوبر 2015 22:04

جی ایچ کیو سے رابطہ کرنے کیلئے وزیر دفاع سے رابطے کی ضرورت نہیں: چوہدری ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14اکتوبر 2015 ء) چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو سے رابطہ کرنے کیلئے وزیر دفاع سے رابطے کی ضرورت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گزشتہ روز خواجہ آصف کی جانب سے بھی اعتراف کرلیا گیا تھا اور اب چوہدری نثار کے نے بھی بیان دیا ہے کہ انہیں جی ایچ کیو سے رابطہ کرنے کیلئے وزیر دفاع سے رابطے کی ضرورت نہیں ہے۔ تجزیہ نگاروں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ چوہدری نثار کا یہ بیان ان کے اور خواجہ آصف کے مابین اختلافات کی تصدیق کرتا ہے۔