توانائی بحران اپٹما کا ملک گیر یوم سیاہ،ٹیکسٹائل انڈسٹری بند

بدھ 14 اکتوبر 2015 11:13

توانائی بحران اپٹما کا ملک گیر یوم سیاہ،ٹیکسٹائل انڈسٹری بند

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر2015ء)توانائی بحران اورٹیکسز کے خلاف اپٹما کا ملک گیر یوم سیاہ ،آج ٹیکسٹائل ملز بند رہیں گی۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے آج ملک بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کی تائید اپٹما پنجاب نے بھی کی ہے۔ چئیرمین اپٹما پنجاب عامر فیاض کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنے مطالبات پہنچا چکے ہیں لیکن کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے ملاقات میں معاملات طے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر اب بھی حکومت نے توجہ نہ دی تو انڈسٹری مستقل بند کر دیں گے کیونکہ توانائی بحران اور ٹیکسز میں اضافے کی وجہ سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے جس سے کاروباری حریف ممالک سے عالمی منڈی میں مقابلہ کرنا ممکن نہیں رہا ۔