اسامہ بن لادن سے متعلق میرا جواب سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: سابق وزیر دفاع احمد مختار

muhammad ali محمد علی بدھ 14 اکتوبر 2015 00:16

اسامہ بن لادن سے متعلق میرا جواب سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: سابق ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) سابق وزیر دفاع احمد مختار کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن سے متعلق میرا جواب سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی نیوز چینل کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ سابق وزیر دفاع احمد مختار نے اعتراف کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے آگاہ تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب سابق وزیر دفاع احمد مختار کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ احمد مختار کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن سے متعلق ان کاجواب سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ سابق وزیر دفاع ہونے کے باطے وہ اس بیان کو ان سے منسوب کرنے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ اگر اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق ملکی قیادت کو معلوم ہوتا تو بہت پہلے ان کیخلاف ایکشن لیا جا چکا ہوتا۔