امریکا کے 20 احمقانہ قوانین

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 14 اکتوبر 2015 00:09

امریکا کے 20 احمقانہ قوانین

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اکتوبر۔2015ء)قانو ن ، قانون ہوتا ہے چاہے احمقانہ ہی کیوں نہ ہو۔ اس کی پاسداری کرنا بھی فرض ہوتا ہے۔امریکا کی تقریباً سب ہی ریاستوں میں ایسے قوانین ہیں جو کافی حد تک احمقانہ لگتے ہیں اور عرصہ دراز سے نافذ ہیں۔ان میں سے چند قوانین درج ذیل ہیں۔
1.ہوائی۔ کوئی بھی اپنے سامنے ایک وقت میں ایک سے زیادہ الکولک ڈرنکس نہیں رکھ سکتا(ایک کے بعد ایک جتنی مرضی ہوں)۔


2.ٹینیسی۔ اپنا نیٹ فلکس کا پاس ورڈ کسی دوسرے سے شیئر کرانا قانوناً جرم ہے۔
3.کینٹکی۔ فورٹ تھامس میں کتوں کا انسانوں یا دوسرے جانوروں کا پیچھا کرنا ممنوع ہے۔
4.الاسکا۔ جون میں فلیمنگو کے مالکان کو حجام کی دوکان پر اپنے پالتو جانوروں کو لے جانے کی اجازت نہ تھی۔

(جاری ہے)


5.انڈیانا۔ بغیر کسی اوزار کے صرف اپنے ہاتھ سے مچھلی کا شکار غیر قانونی ہے۔


6.الاباما۔ ریچھوں کے لڑائی کے مقابلے منع ہیں۔
7.ساؤتھ ڈکوٹا۔ پنیر کی فیکٹری میں سونا قانوناً جرم ہے۔
8.رہوڈ آئی لینڈ؛ ہائی وے پر گھوڑوں کی دوڑ لگانا غیر قانونی ہے۔
9.آرکنساس ۔ سینڈوچ شاپ کے باہر رات 9 بجے کے بعد کار کا ہارن بجاناخلاف قانون ہے۔
10.جارجیا۔ شراب خانوں کے لیے شراب کی مصنوعات کی ایک کے ساتھ یاک مفت کی ڈیل غیر قانونی ہے۔


11.اریزونا۔ کسی شخص کو پانی کے گلاس سے انکار کرنا خلاف قانون ہے۔
12.مونٹانا۔ بلنگ شہر میں چوہے کا بطور پالتو جانور پالنا غیر قانونی ہے۔
13.نیویارک۔ لوگوں کے گروپ کا عوامی مقامات پر منہ پہ ماسک پہننا غیر قانونی ہے۔
14.وائیمنگ۔ اسلحے سے مچھلی کا شکار کرنا غیر قانونی ہے۔
15.کیلیفورنیا۔ المونتے میں کسی کا بھی اپنے پاس پن بال مشین رکھنا غیر قانونی ہے ۔


16. کولاراڈو۔ بولڈر میں اگر کوئی پولیس والا کسی کو نہ روکے تو اس پولیس افسر پر طنز کرنا یا اس کی بے عزتی کرنا خلاف قانون ہے ۔
17.فلوریڈا۔ یہاں لوگوں کا اپنے بچے فروخت کرنا خلاف قانون ہے۔
18.میسا چوسٹس۔کیمبرج میں اتوار کے دن پارک میں فٹ بال کھیلنے کے لیے 50 ڈالر کا پرمٹ درکار ہوتا ہے۔
19.کنٹیکٹ، میریڈن میں عوامی مقامات پر بین وسل کا استعمال ممنوع ہے۔
20.کیلیفورنیا۔مینڈکوں کے جمپ لگانے کے مقابلے میں اگر کوئی مینڈک مرجائے تو اسے کھانا منع ہے