شارجہ میں 16 سالہ لڑکی کی عمارت کی ساتویں منزل سے کود کر خود کشی

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 23:02

شارجہ میں 16 سالہ لڑکی کی عمارت کی ساتویں منزل سے کود کر خود کشی
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) شارجہ میں 16 سالہ لڑکی نے عمارت کی ساتویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق شارجہ میں موجود ایک رہائشی عمارت کی ساتویں منزل سے ایک 16 سالہ نوجوان لڑکی نے خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

لڑکی جانب سے عمارت سے چھلانگ لگانے کے فوری بعد پولیس وہاں پہنچ گئی اور لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا تاہم تب تک وہ اپنی جان کی بازی ہار چکی تھی۔ اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی خوش تھی اور اس کی جانب سے کسی بھی مسئلے یا پریشانی کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔