Live Updates

تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے پارٹی کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 21:07

تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے پارٹی کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے پارٹی کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے پارٹی کیلئے مزید مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اکبر شیر بابر کی سربراہی میں تحریک انصاف نے ناراض ارکان نے پارٹی کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ناراض ارکان کی جانب سے پارٹی کو امریکہ سے فنڈنگ لینے کے معاملے پر عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ناراض ارکان کی جانب سے کہا گیا ہے پارٹی نے امریکی اور ہندوستانی شہریوں سے چندہ حاصل کیا جو ک قوانین کیخلاف ہے۔ اس حوالے سے ناراض ارکان پہلے ہی اس معاملے کو الیکشن کمیشن میں لے جاچکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :