چیف الیکشن کمیشنر کا آرمی چیف کے نام شکریہ کا خط

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 20:52

چیف الیکشن کمیشنر کا آرمی چیف کے نام شکریہ کا خط
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) چیف الیکشن کمیشنر کی جانب سے آرمی چیف کے نام شکریہ کا خط تحریر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا محمد کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط لکھا گیا ہے جس میں ضمنی الیکشن کے موقع پر پاک فوج کے مثالی کردار کی تعریف کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں سردار رضا محمد کی جانب سے کہا گیا ہےکہ فوج نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری نبھانے میں مثالی کردار ادا کیا جبکہ فوجی جوانوں نے تمام چیلنجز اورکشیدہ ماحول میں احسن طریقے سے اپنی ذمے داری نبھائی۔

فوجی جوانوں نے حلقوں میں فلیگ مارچ اور پیشہ وارانہ فرائض بخوبی انجام دیئے۔ پاک فوج کے جوانوں کو مثالی کردار ادا کرنے پر چیف الیکشن کمیشنر نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :