اسلام آباد : کالا باغ ڈیم سمیت 7 آبی ذخائر کے منصوبوں کی تعمیر پر غور کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر پانی و بجلیخواجہ آصف کا سینیٹ میں بیان
سمیرا فقیرحسین منگل 13 اکتوبر 2015 13:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اکتوبر 2015ء) : وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم سمیت توانائی کے سات منصوبے زیرٍ غور ہیں. تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کالاباغ ڈیم کی تعمیر سمیت توانائی کے سات منصوبے زیر غور ہیں، دوسری جانب وزیر ہاؤسنگ نے ایوان میں انکشاف کیا کہ اسلام آباد میں 197 پولیس اہلکاروں نے سرکاری فلیٹس پر قبضہ کر رکھا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم بنانے سمیت توانائی کے 7 منصوبے زیر غور ہیں۔تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس خریف سیزن کے دوران سمندر میں گرنے والے پانی کی مقدار 35.86 ملین ایکڑ فٹ تھی جبکہ 1976 سے2015 تک ملک میں دستیاب پانی اوسطا 144.57 ملین ایکڑ فٹ ہے۔(جاری ہے)
وزیر ہاؤسنگ کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 197 پولیس اہلکاروں نے سرکاری فلیٹس پر قبضہ کر رکھا ہے، اسٹیٹ آفس کے ذریعے فلیٹس کو خالی کرانے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہیں ہوئی۔
وزیر پٹرولیم کی جانے سے سینیٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ امریکی پابندیوں کے پاک ایران گیس پائپ لائن پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ سانحہ منیٰ کے بعد 18 پاکستانی حجاج کرام تاحال لاپتہ ہیں، سینیٹ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2015 بھی منظور کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.