پاکستان کا گلوکار غلام اور خورشید قصوری کے اعزاز میں تقریبات روکنے کی کوششوں پر اظہار تشویش

بھارتی حکومت ایسے واقعات دوبارہ رونما ہونے سے روکے‘ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ

منگل 13 اکتوبر 2015 11:55

پاکستان کا گلوکار غلام اور خورشید قصوری کے اعزاز میں تقریبات روکنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان نے گلوکار غلام علی اور سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے اعزاز میں ہونیوالی تقریبات کو انتہا پسند بھارتی تنظیم کی جانب سے روکنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے واقعات رونما ہونے سے روکے-منگل کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نامور پاکستانی شخصیات کے اعزاز میں بھارت میں ہونیوالی تقریبات کو روکنے اور گڑ بڑ پھیلانے کی کوششوں پر ہمیں بہت تشویش ہے حال ہی میں ممبئی میں پاکستانی گلوکار غلام علی کے اعزاز میں ہونے والی ثقافتی تقریب منسوخ کر دی گئی کیونکہ بنیاد پرست ہندو تنظیم کی جانب سے دھمکیاں دی گئی تھیں اسی طرح ممبئی میں سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی -ترجمان دفتر خارجہ نے ان واقعات پر پاکستانی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں -

متعلقہ عنوان :