نصرت فتح علی خان نے گوگل کو بھی مسحور کر دیا۔ سالگرہ منا رہا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 13 اکتوبر 2015 00:40

نصرت فتح علی خان نے گوگل کو بھی مسحور کر دیا۔ سالگرہ منا رہا ہے

نصرت فتح علی کے لاکھوں چاہنے والوں میں گوگل بھی شامل ہوگیا ہے۔ آج نصرت فتح علی خان کی 67ویں سالگرہ پر سرچ انجن نے اپنی ویب سائٹ پر نصرت فتح علی خان کا ڈوڈل دیا ہے۔ 13 اکتوبر 1948 کو پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان موسیقار ہی نہیں بلکہ گلوکار اور اعلیٰ درجے کے قوال بھی تھے۔

(جاری ہے)

اُن کی قوالی اور گائیکی کو سن کر وہ لوگ بھی مسحور ہو جاتے جو اُن کی زبان نہیں جانتے تھے۔ نصرت فتح علی خان نے 40 سے زیادہ ممالک میں اپنے فن کے جوہر دکھائے اور لوگوں کو قوالی اور موسیقی کی نئی جہتوں سے متعارف کرایا۔اُن کے متعارف کرائے مشرقی اور مغربی موسیقی کے حسین امتزاج نے اُن کے چاہنے والوں میں لاکھوں افراد کا اضافہ کیا۔ نصرت فتح علی خان نے 16 اگست 1997 کو وفات پائی۔