لاطینی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں مشتعل ہجوم نے میئر کو کوڑے مارنے کے بعد زندہ جلا دیا

منگل 13 اکتوبر 2015 00:17

لاطینی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں مشتعل ہجوم نے میئر کو کوڑے مارنے ..

گوئٹے مالا سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12اکتوبر۔2015ء)لاطینی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں مشتعل ہجوم نے میئر جوراکن کو کوڑے مارنے کے بعد زندہ جلا دیا۔

(جاری ہے)

پیر کوغیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں مشتعل ہجوم نے مغربی قصبے کے مئیر جوراکن کو اپنے سیاسی حریفوں پر حملے کے الزام میں کوڑے مارنے کے بعد زندہ جلادیا، مشتعل افراد نے پہلے میئر کے عزیزو اقارب کے مکانوں کو آگ لگائی اور اْس کے بعد میئر کے مکان کو بھی نذر آتش کردیا جب کہ ہجوم نے میئر کو مکان سے باہر نکال کر کوڑے مارے اور زندہ جلا دیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

خبرایجنسی کے مطابق ہجوم کا کہنا تھا کہ مئیر نہ صرف اپنے سیاسی حریفوں پر قاتلانہ حملے کروانے میں ملوث تھا بلکہ اس سے قبل علاقے میں ہونے والی پر تشدد کارروائیوں کا بھی ذمہ دار تھا جس میں 2 خواتین ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔