تحر یک انصاف کی اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات میں شکست کے ذمہ دار محمودقر یشی نکلے

پارٹی قیادت کے تحفظات کے باوجود شاہ محمودقر یشی کے اشرف سوہنا کو ٹکٹ دینے کی ضد کر نے کا انکشاف‘ذرائع تحر یک انصاف

پیر 12 اکتوبر 2015 23:05

تحر یک انصاف کی اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات میں شکست کے ذمہ دار محمودقر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) تحر یک انصاف کی اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات میں شکست کا ذمہ دار پارٹی کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی نکلے ‘پارٹی قیادت کے تحفظات کے باوجود شاہ محمودقر یشی کے اشرف سوہنا کو ٹکٹ دینے کی ضد کر نے کا انکشاف ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ا وکاڑہ میں پاکستان تحریک انصاف کی عبرتناک شکست کی وجہ سامنے آگئی ہے کسی اور نے نہیں بلکہ جماعت کے اپنے ہی بھیدی نے لنکا ڈھادی‘اپنی ضمانت ضبط کرانیوالے اشرف خان سوہنا کو پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی تجاویز کی مخالفت کرتے ہوئے ٹکٹ دلایا‘2013میں ہونیوالے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر راخالد نے الیکشن لڑا اور تقریبا 19 ہزار ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنیوالی راسکندر کی اہلیہ شفیقہ بیگم نے 36 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے لیکن بعدازاں انہوں نے بھی پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ضمنی انتخابات کیلئے انہوں نے پارٹی کو تجویز دی کہ ان کے صاحبزادے احسن سکندر یا راخالد یار کو ٹکٹ دیدیا جائے تاکہ برادری کا ووٹ اکٹھا کیاجاسکے ورنہ نشست سے ہاتھ دھونا پڑسکتے ہیں اور اس تجویز سے پارٹی نے بھی اتفاق کیالیکن شاہ محمود قریشی نے انٹرویو ز کے بعد اشرف سوہنا کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے را برادری کا ووٹ آزاد امیدوارریاض الحق جج کو پڑگیااور وہ کامیاب قرارپائے ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مسعود شفقت نے بھی اشرف خان سوہنا کیلئے مہم میں حصہ نہیں لیا بلکہ خاموش رہتے ہوئے قریبی لوگوں کو آزاد امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے قائل کیاتاہم اس ضمن میں پی ٹی آئی کی قیادت میں سے کسی رہنماکا باضابطہ موقف معلوم نہیں ہوسکا۔