عرب ممالک کا مشترکہ گلف ویزہ کے اجرا کے حوالے سے فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 22:30

عرب ممالک کا مشترکہ گلف ویزہ کے اجرا کے حوالے سے فیصلہ

جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12اکتوبر 2015 ء) عرب ممالک نے مشترکہ گلف ویزہ کے اجرا کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپ میں متعدد یورپی ممالک کے مشترکہ طور شیجن ویزہ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب عرب ممالک نے بھی مشترکہ گلف ویزے کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب ممالک کی جانب سے یہ فیصلہ دنیا بھر کے سیاحوں کو عرب ممالک کی جانب کھینچنے کیلئے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گلف کوآپریشن کونسل کی جانب سے اس ویزہ سروس کا آغاز 2016 میں کردیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔جبکہ گلف کونسل اس سلسلے میں چھ ممالک جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور عمان شامل ہیں ان سے جلد معاہدہ طے کرلے گی۔ اس ویزے کے حاصل کرنے والے افراد ن چھ ممالک میں سے کہیں بھی جا سکیں گے۔ گلف کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سیاحتی ویزے کے تجربے میں اگر کامیابی حاصل ہوئی تو اس کاروباری اور وزگار کے متلاشی افراد کیلئے بھی شروع کردیا جائے گا۔