سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نئی اقامہ پالیسی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 21:14

سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نئی اقامہ پالیسی کے حوالے سے اہم ہدایات ..

ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12اکتوبر 2015 ء) سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نئی اقامہ پالیسی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے ملک میں مقیم غیر ملکی افراد کیلئے نئی اقامہ پالیسی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ محرم کے آغاز سے ’مقیم کارڈ‘ کا اجراءشروع کردیا جائے گا لیکن یہ کارڈ زائد المعیاد اقامہ کی جگہ پر جاری کیا جائے گا، جبکہ جن افراد کے اقامہ کی مدت ابھی باقی ہے انہیں اس کی جگہ مقیم کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

زائد المعیاد ہوجانے والے اقامہ جات سعودی پوسٹ کے ذریعے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کو بھیجے جائیں گے جو ان کی جگہ پر مقیم کارڈ جاری کرے گا۔یہ مقیم کارڈ ڈاک کے ذریعے کفیلوں کے پاس بھیجے جائیں گے۔ مقیم کارڈ کی مدت 5سال ہوگی اور اس کے اجراء کا مقصدغیر ملکی افراد کی شناخت کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔