Live Updates

اوکاڑہ میں تحریک انصاف کو بدترین شکست، اصل وجوہات سامنے آگئیں

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 21:06

اوکاڑہ میں تحریک انصاف کو بدترین شکست، اصل وجوہات سامنے آگئیں

اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12اکتوبر 2015 ء) اوکاڑہ میں تحریک انصاف کو بدترین شکست کی اصل وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز این اے 144 اوکاڑہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تحریک انصاف کے امیدوار اشرف سوہنا بدترین شکست کے باعث اپنی ضمانت ضبط کروا بیٹھے تھے۔اس حوالے سے اب تحریک انصاف کی شکست کی اصل وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

تحریک انصاف کے امیدواراشرف خان سوہنا کو پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی تجاویز کی کے خلاف جاکر ٹکٹ دیا تھا۔2013ءمیں ہونیوالے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنیوالی شفیقہ بیگم نے 36 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جو اب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات کیلئے اُنہوں نے پارٹی کو تجویز دی تھی کہ ان کے صاحبزادے احسن سکندر یا راو خالد یار کو ٹکٹ دیدیا جائے تاکہ برادری کا ووٹ اکٹھا کیاجاسکے ورنہ تحریک انصاف کونشست سے شکست ہوگی۔

شفیقہ بیگم کی اس تجویز سے پارٹی نے بھی اتفاق کیاتھا تاہم شاہ محمود قریشی نے اشرف سوہنا کو ٹکٹ دے دیا جس کی وجہ سےراو برادری کا ووٹ آزاد امیدوارریاض الحق جج کے حق میں پڑگیااور وہ فتحیاب ہوئے۔ اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اوکاڑہ سےتحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مسعود شفقت نے بھی اشرف خان سوہنا کی حمایت نہیں کی اور ان کی مہم میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :