کسی بھی دہشت گرد کو پاکستان سے سرحد پار نہیں کرنے دیں گے،ایرانی وزیرداخلہ

پاکستان کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے،منشیات اسمگلروں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،گفتگو

پیر 12 اکتوبر 2015 20:41

کسی بھی دہشت گرد کو پاکستان سے سرحد پار نہیں کرنے دیں گے،ایرانی وزیرداخلہ

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) ایرانی وزیرداخلہ محمد رضا رحیمی نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اورکسی بھی دہشت گرد کو سرحد پار نہیں کرنے دیں گے ،منیشات سمگلنگ میں ملوث افرادکو بھی نہیں چھوڑیں گے ،گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستانی سرحد سے دراندازی کرنے والے شدت پسندوں کو اب ایران کی سرحد عبور نہیں کرنے دی جائیگی اوراس سلسلے میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ایرانی پاسداران انقلاب ملک میں کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :