Live Updates

این اے 122 کا ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کی اخلاقی فتح ہے’ہم اپنی غلطیوں سے سیکھ کر دھاندلی کو روکیں گے’ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 اکتوبر 2015 12:37

این اے 122 کا ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کی اخلاقی فتح ہے’ہم اپنی غلطیوں سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اکتوبر 2015 ء) : این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے نتائج پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے. عمران خان کا کہنا تھا کہ علیم خان نے وفاق اور پنجاب حکومت کا بہترین مقابلہ کیا جس پر نہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ شعیب صدیقی کو بھی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این اے 122 کا ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کی اخلاقی فتح ہے، ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو گا .

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھ کر دھاندلی کو روکیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم سیکھ رہے ہیں کہ ن لیگ کی دھاندلی کے طریقوں سے کیسے نمٹا جائے .انہوں نے کہا کہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ آخری لمحوں میں پی ٹی آئی کے ووٹ باہر کیسے آئے ، تحقیقات کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے. عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب کے بعد تحریک انصاف اور مضبوط ہو گئی ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات