Live Updates

اسلام آباد : ایاز صادق کا حلقہ عمران خان کے نشانے پر تھا، این اے 122 کے نتائج سے ثابت ہو گیا کہ عمران خان کے الزامات جھوٹے تھے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 اکتوبر 2015 12:31

اسلام آباد : ایاز صادق کا حلقہ عمران خان کے نشانے پر تھا، این اے 122 کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اکتوبر 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق کا حلقہ عمران خان کے نشانے پر تھا۔ عمران خان کی جانب سے ڈھائی سال سے کہا جا رہا تھا کہ پارلیمنٹ جعلی ہے۔عمران خان کے الزامات مسترد ہو گئے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

عمران خان کے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے جس کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ مین تسلیم کر لیا گیا۔گذشتہ روز این اے122کے لوگوں نے ووٹ کے ذریعے ثابت کیا کہ پچاس ہزار ووٹ جعلی نہیں تھے۔ اگر ایسا ہوتا تو سردار ایاز صادق کو اب بھی اتنے ووٹ کیسے مل جاتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری گذارش ہے کہ آپ جھوٹ کی سیاست چھوڑ دیں. انتخابی عمل پر انگلی اُٹھانا جمہوری نظام پر کیچڑ اُچھالنے کے مترادف ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ عوام کی بنائی گئی حکومت پر انگلی اُٹھا رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں جمہوری نظام کمزور کرنے کے لیے الزام تراشی کا سہارا لے رہے ہیں.اوکاڑہ کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہو گئی . ان کا کہنا تھا کہ کہ یہ وہ وجہ ہے جو منڈی بہاؤالدین ، ہری پور میں دیکھنے کو ملا ، اوکاڑہ میں ہمارا ایک بھی کارکن نہیں گیا جبکہ عمران خان نے وہاں انتخابی جلسہ بھی کیا جس کے باوجود ان کو 7 ہزار جبکہ ہمیں 45 ہزار ووٹ حاصل ہوئے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات