Live Updates

قومی اسمبلی کے اسپیکر کی ذمہ داری سنبھالنی ہے ’این اے 122 کی عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے عمران خان کے خلاف فتح دلوائی۔ ن لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 اکتوبر 2015 12:02

قومی اسمبلی کے اسپیکر کی ذمہ داری سنبھالنی ہے ’این اے 122 کی عوام کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اکتوبر 2015 ء) : سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ این اے 122 کی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے عمران خان کے خلاف فتح دلوائی، کامیابی پر وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مبارکباد دی. انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنے سے بڑے لوگوں کی عزت کرنی چاہئیے.

عمران خان کو اب بھی کہتا ہوں کہ آئیں مل کر آگے بڑھتا ہوں. انہوں نے بتایا کہ اب انہیں کامیابی کے بعد دوبارہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کی ذمہ داری سنبھالنی ہے جس کا فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرے گی۔

(جاری ہے)


یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہو ر کے حلقہ این اے 122کےضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق نے 74525ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان 72082ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات