خورشید قصوری کی کتاب کی رونمائی تقریب کے آرگنائزر پر شیو سینا کا حملہ، چہرے پر سیاہی پھینک دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 اکتوبر 2015 10:58

خورشید قصوری کی کتاب کی رونمائی تقریب کے آرگنائزر پر شیو سینا کا حملہ، ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اکتوبر 2015 ء) : مسلمان دشمنی میں بھارتی جماعت حد درجہ اندھی ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز دھمکیوں کے زور پر پاکستانی گلو کار غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کر وایا جبکہ اب خورشید قصوری کی کتاب رونمائی تقریب کے آرگنائزر سدھیندرا کلکرنی پر حملہ کر تے ہوئے منہ پر سیاہی پھینک دی جس کے بعد کلکرنی اور خورشید قصوری نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی جس میں آرگنائزر منہ دھوئے بغیر ہی شریک ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کلکرنی نے بتایا کہ تقریب روکنے کے لیے مجھ پر شیو سینا نے سیاہی پھینک دی۔ کلکرنی اور خورشید قصوری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں آرگنائز کا کہنا تھا کہ تقریب اپنے مقررہ وقت ہی پر منعقد کی جائے گی۔ ہمیں شیو سینا کا نام لینے میں کوئی ڈر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نہ ہی میں ان کی دھمیوں سے ڈرتا ہوں۔شیوسینا نے پروگرام خراب کرنے کی دھمکی دی تھی، شیو سینا نے ہمیں اپنے مخصوص انداز میں زدوکوب کیا، شیو سینا ک دھمکیوں کے سبب غلام علی کا کنسرٹ منسوخ ہونے پر دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آنے پر خورشید قصوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تقریب کی رونمائی شام ۵ بجے نہروسینٹر میں ہو گی۔ جبکہ خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ آرگنائزر پر حملہ افسوسنا ک ہے، میں دونوں ممالک میں امن کے قیام کی غرض سے یہاں آیا ہوں۔ اس طرح کے واقعات سے دلبرداشتہ نہیں ہوں، پاکستان اور بھارت کے لوگ امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد یہاں وکالت کے پیشے سے منسلک تھے.

متعلقہ عنوان :