اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے: ایاز صادق

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 01:21

اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے: ایاز صادق

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11اکتوبر 2015 ء) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے. تفصیلات کے مطابق این اے 122 لاہور کے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق فتح حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جیت حاصل کرنے پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

جیت حاصل کرنے پر جشن نہیں مناوں گا بلکہ شکرانے کے نوافل ادا کروں گا۔ اپنی قیادت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔ عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کے خدا کے واسطے وہ اب پاکستان کی خاطر سوچیں۔ ان کیلئے جیت تب ہو گی جب عمران خان میری بات مان لیں گے۔

متعلقہ عنوان :