Live Updates

این اے 122 میں شکست کو سامنے دیکھتے ہی تحریک انصاف کے تمام سینئر ارکان مرکزی سیکرٹریٹ سے غائب

پیر 12 اکتوبر 2015 00:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11اکتوبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں شکست کو سامنے دیکھتے ہی تحریک انصاف کے تمام سینئر ارکان مرکزی سیکرٹریٹ سے غائب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخاب ہوا ۔ پولنگ مقررہ وقت کے ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع ہوا تو آغاز سے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق غالب نظر آئے ۔

(جاری ہے)

قریباً 50 فیصد نتائج میں ایاز صادق کی واضح برتری تو دیکھ کر تحریک انصاف دل چھوڑ گئی اور تحریک انصاف کے تمام صوبائی و مرکزی قائدین تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹریٹ سے غائب ہوکر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ۔ کارکنوں نے چہ مگوئیاں کیں اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ انتخاب بلدیاتی انتخاب کیلئے نامزد کیے گئے امیدواروں کی وجہ سے ہارے ہیں کیونکہ پرانے کارکنوں کو بلکہ نئے لوگوں کو ٹکٹ دیئے گئے جس وجہ سے امیدوار گھروں میں بیٹھ گئے اور لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے بھی نہیں نکلے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :