پی پی 147 لاہور ضمنی الیکشن، ن لیگ کے امیدوار محسن لطیف کی حمزہ شہباز سے چپقلش ان کی شکست کا باعث بن گیا

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 00:47

پی پی 147 لاہور ضمنی الیکشن، ن لیگ کے امیدوار محسن لطیف کی حمزہ شہباز ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11اکتوبر 2015 ء) پی پی 147 لاہور ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار محسن لطیف کی حمزہ شہباز سے چپقلش ان کی شکست کا باعث بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 لاہور سے ملحقہ پی پی 147 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے مکمل ہوجانے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی 31 ہزار 993 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار محسن لطیف 28 ہزار 641 ووٹ حاصل کر پائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب انکشاف ہوا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار محسن لطیف جو کہ وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے سگے بھائی کے بیٹے ہیں اور نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں، ان کی شکست میں سب سے اہم کردار وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا ہے۔ محسن لطیف کی حمزہ شہباز کے ساتھ گزشتہ کچھ عرصے سے چپقلش چل رہی تھی جس کے باعث پی پی 147 کے ضمنی الیکشن میں حمزہ شہباز نے محسن لطیف کو شکست دینے کیلئے محسن لطیف کیخلاف منفی مہم چلائی جس کے باعث ماضی میں اس حلقے سے جیتنے والے محسن لطیف کی نیک نامی پر حلقے کی عوام میں شدیدمتاثر ہوئی اور یہی وجہ ضمنی الیکشن میں ان کی شکست کا باعث بنی۔